مرکزی جھنڈا کمیٹی منڈی بازار ورنگل کی جانب سے ہر سال کی طر ح اس سال بھی یوم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم دستگیر ؒ منانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔سید انکشاف علی چشتی نیازی صدر جھنڈا کمیٹی منڈی بازار ورنگل نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام 9؍فروری کو مقرر ہے لیکن اسکے انتظامات قبل ازوقت کرنا پڑتا ہے۔اس پروگرام کی نگرانی میر محلہ منڈی بازار جناب خواجہ حبیب الدین عرف حاجی بھائی کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سیدشاہ غلام افضل بیابانی عرف خسروپاشاہ سابق صدرنشین وقف بورڈ و سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ ، جناب سید شاہ حیدرہلال الدین عرف نوید بابا سجادہ
نشین درگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل، جناب سید شاہ مصطفی قادری المعروف کمال پاشاہ شرکت کریں گے ۔ حیدرآباد کے ممتاز قوال محبوب بندہ نواز، کاشف بندہ نواز اینڈ پارٹی نعتیہ و منقبتی کلام پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعد نماز فجر شیخ فنکشن ہال منڈی بازار ورنگل میں ہر عام وخاص کیلئے طعام کا اہتمام کیا جائے گا۔عصر تا مغرب جلسہ فیضان اولیائے کرام کا انعقاد عمل میں آئے گا معرب تا عشاء جلوس نشان مبارک اور محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔رات 10؍بجے سے قوالی پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جناب سید انکشاف علی صدر جھنڈا کمیٹی نے اس ضمن میں پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کرنے کی خواہش کی ہے۔ۂورنگل میں سیول سپلائی میں جی پی ایس طریقہ کار متعارف ۔